• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: PTI کو مضبوط بلدیاتی امیدواروں کی تلاش

پنجاب میں حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو مضبوط بلدیاتی امیدواروں کی تلاش ہے، اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی سطح پر کمیٹی قائم کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ وزیرِ بلدیات میاں محمود الرشید ہوں گے، کمیٹی میں ہر ضلع کا متعلقہ وزیر، ایم پی اے اور ایم این اے شامل ہو گا۔

تنظیمی عہدے دار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے، یہ کمیٹی ہر ضلع سے مضبوط امیدواروں کی سفارشات مرتب کرے گی۔

مضبوط شخصیات کو پارٹی میں لانے کے لیے بھی سفارشات پیش کی جائیں گی، کمیٹی ایک ماہ میں اپنی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیرِاعلیٰ عثمان بزار رپورٹ سے متعلق وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹی قائم کی جا چکی ہے، دونوں کمیٹیوں کی سفارشات سامنے رکھ کر فیصلے کیے جائیں گے۔

تازہ ترین