• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: مخالفین نے شادی والے گھر کو آگ لگادی، خواتین پر مبینہ تشدد


فیصل آباد کے علاقے فاروق آباد میں گزشتہ رات شادی والے گھر میں 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، مخالفین نے شادی والے گھر کو آگ لگا دی۔

ملزمان کی جانب سے خواتین پر مبینہ تشدد بھی کیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب میں خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 8 نامزد، 6 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین