• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کووڈ سے متعلق 18 دسمبر تک سخت پابندیاں عائد کی جائیں، برطانوی ہیلتھ اینڈ سیکیورٹی ایجنسی


برطانوی ہیلتھ اینڈ سیکیورٹی ایجنسی  نے  کووڈ کے خلاف سخت اقدامات کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ سے متعلق 18 دسمبر تک سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔

ہیلتھ اینڈ سیکیورٹی ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تواومی کرون مریضوں کی تعدادبڑھ سکتی ہے، اسپتالوں کو روزانہ 5 ہزار مریضوں کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑسکتا ہے۔

ہیلتھ ایجنسی کے مطابق اومی کرون مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار روزانہ تک پہنچ سکتی ہے۔

برطانوی ہیلتھ اینڈ سیکیورٹی ایجنسی نے تجویز دی ہے کہ سماجی رابطوں، کلبوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے صورتحال پر نظر رکھی  ہوئی ہے، کوئی خطرہ مول نہیں لے گی۔

تازہ ترین