• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منافع کے باوجود PIA کوڑیوں کے مول بیچنا سمجھ سے بالا تر، حافظ نعیم

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہےکہ منافع کے باوجود PIA کو کوڑیوں کے مول فروخت کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، کراچی کی تباہی میں ایم کیو ایم ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کے ساتھ برابر کی شریک رہی ہے۔یہ بات انھوں نے جمعہ کو ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے قومی فخر و قیمتی اسٹریٹجک اثاثہ ہے، قومی اثاثوں کی لوٹ سیل کسی صورت قبول نہیں یہ ملک و قوم اور قومی اداروں کے ساتھ ظلم ہے۔ پی آئی اے نے گزشتہ 6 ماہ میں 10 ارب روپے کا منافع حاصل کیا تو پھر اسے کیوں فروخت کیا گیا۔ انھوں نےکہا کہ کُل 38 جہاز میں سے 18 جہاز چل رہے ہیں۔ 80 سے 90 ارب روپے ایک جہاز کی قیمت ہوتی ہے لیکن پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں کوڑیوں کے مول فروخت کردیا۔ اگر 135 ارب روپے کی جگہ 335 ارب روپے کی بولی بھی لگائی جاتی تو اسے فروخت نہیں کرنا چاہیے تھا۔ قومی اداروں کو اس بنیاد پر فروخت کرنا کہ حکومت انہیں چلا نہیں پارہی حکومتی نااہلی و ناکامی ہے۔حکمران نیلامی کے عمل کو بھی درست طریقے سے کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید