• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پاکستان، ویسٹ انڈیز سیریز کے پہلے ٹی20 کی تیاریاں تیز، ٹیموں کی پریکٹس

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں نے کراچی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریاں شروع کردی ہیں، دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس میں مشغول ہیں۔

دونوں ٹیمیں سیریز سے قبل پریکٹس سیشن کے لئے شام 7 بجے ایک ساتھ نیشنل اسٹیڈیم پہنچیں، کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد نیٹس کا رخ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیشنز میں جھنڈا لہرانے کی روایت کو برقرار رکھا، جارح مزاج بیٹر آصف علی نے سیشن کے دوران گراؤنڈ میں جھنڈا لگایا۔

دونوں ٹیموں نے رات ساڑھے 10بجے تک پریکٹس سیشن جاری رکھا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کل پری سیریز پریس کانفرنس کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین