• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کی ایک ہزارسہولیات،صوابی میں بیڈمنٹن اور کرکٹ اکیڈمی پر کام مکمل

پشاور(این این آئی) کھیلوں کے ایک ہزار پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے گزشتہ روز چھوٹا لاہور بیڈمنٹن ہال کا دورہ کیاʼحا ل ہی میں چھوٹا لاہور بیڈمنٹن ہال کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کے ہمراہ انجینئر عمر خان اور ڈی ایس او طارق بھی موجود تھے بیڈمنٹن ہال میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ʼپراجیکٹ ٹیم نے زیدہ کرکٹ اکیڈمی ʼکالا بٹ کرکٹ اکیڈمی ʼباجا کرکٹ اکیڈمیوں کا بھی دورہ کیا ʼزیدہ کرکٹ اکیڈمیʼکالا بٹ اور باجاکرکٹ اکیڈمیوں میں بھی کام مکمل کر لیا گیا جن کو ڈی ایس او صوابی کے حوالے کر دیا گیا ʼکرکٹ اکیڈمیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے معیار کے مطابق تیار کیاگیاʼپراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرکٹ اکیڈمیوں اور بیڈمنٹن ہال کی تعمیر سے کھلاڑیوں کو ان کی دہلیز پر سہولتیں میسر آگئی ہیں اور امید ہے کہ یہاں سے ہمیں بہترین ٹیلنٹ ملے گا۔
تازہ ترین