• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور پاکستان کی خلیج فارس میں مشترکہ بحری مشقیں

تہران (آئی این پی)ایران اور پاکستان نے خلیج فارس میں مشترکہ بحری مشقیں کی ہیں، الیکٹرانک اور نان الیکٹرانک رابطوں کی ریہرسل ، بحری پریڈ کا بھی انعقاد۔

ایرانی بحریہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ایران پاکستان مشترکہ بحری مشقوں کے دوران الیکٹرانک اور نان الیکٹرانک رابطوں کی ریہرسل کی گئی اور بحری پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

مشقوں کے بعد پاکستانی بحریہ کا سکواڈرن وطن واپس روانہ ہوگیا جسے ایرانی بحریہ کے جہازوں نے بحیرہ عمان میں اپنی سمندری حدود تک پہنچایا اور اسے الوداع کہا۔

تازہ ترین