• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر 100 فیصد میچ فیس جرمانے کی سزا دے دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹ بھی کاٹ لیے ہیں۔

میچ ریفری ڈیوڈ بون نے مقررہ وقت میں پانچ اوورز کم کروانے کی وجہ سے انگلینڈ پر مذکورہ جرمانہ عائد کیا ہے۔

جرمانے کے پیش نظر انگلینڈ کے تمام کھلاڑیوں کی میچ کی 100 فیصد فیس جرمانے کی مد میں کٹ جائے گی۔

رواں سال یہ دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ پر انگلنیڈ کو سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس سے قبل اگست میں بھی بھارت کے خلاف انہیں جرمانے اور 2 پوائنٹ کے کٹوتی کی سزا دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے آسٹریلیا کے کھلاڑی ٹریوس ہیڈ پر بھی ان کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

ٹریوس ہیڈ کو بین اسٹوکس کی گیند پر نازیبا الفاظ بولنے پر سزا دی گئی۔

خیال رہے کہ برسبین میں کھیلے گئےایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے فالو آن کا شکار ہوجانے کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 20 رنز کا ہدف دیا تھا جو میزبان ٹیم نے بآسانی 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا تھااور یوں مہمان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

تازہ ترین