امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی سے قوم اب ایسے پناہ مانگتی ہے جیسے شیطان سے مانگی جائے۔
سرگودھا میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ سابقہ چور ڈاکو چلے گئے، اس بار تازہ دم چور آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف 3 جماعتیں ہیں، مگر ان کا ایجنڈا ایک ہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آئے دن پیٹرول، چینی، بجلی سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے قوم کو بھیگ مانگنے والی قوم بنایا ہے۔
سراج الحق نے پشاور میں جلسے سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ہمیں بتائیں خیبر پختون خوا میں کہاں ترقی ہو رہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کا حق دیا جائے، گوادر کے لوگوں کی بات سنی جائے۔