• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ بوڑہ میں تباہ حال ہائی سکول کی دوبارہ تعمیر نہ ہو سکی

پشاور( وقائع نگار) حسن خیل سب ڈویژن پشاور کے علاقہ بوڑہ میں گیارہ سال قبل بارودی مواد سے تباہ ہونے والے ہائی سکول کی تاحال دوبارہ تعمیر نہ ہو سکی اور سکول پر جاری تعمیراتی کام تعطل کا شکار ہے جس سے علاقے کے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سابق فرنٹیئر ریجنز پشاور یعنی موجودہ حسن خیل سب ڈویژن پشاور میں 2010ء میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کو نامعلوم افراد کی جانب سے بارودی مواد سے اڑایا گیا تھا جس کی عمارت اور چاردیواری مکمل طور پر تباہ ہوئی تھی سکول کی دوبارہ تعمیر کی منظوری دی گئی تھی جس پر کام کا آغاز کرکے بنیاد رکھ دی گئی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر تعمیراتی کام بند ہوا جو اب تک دوبارہ شروع نہ ہو سکا موجودہ حکومت اور اراکین و صوبائی اسمبلی نے اس تباہ حال سکول کی مرمتی کام مکمل کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جس سے علاقے کے طلباء کو تعلیمی مستقبل تاریک ہوگیا ہے علاقہ مکین کہتے ہیں کہ سکول کی عمارت دوبارہ تعمیر مکمل نہ ہونے سے حسن خیل سب ڈویژن پشاور کے طلباء یا تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں اور یا دور دراز علاقوں کے سکولوں کو جانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا فوری طور پر مذکورہ سکول کی عمارت پر دوبارہ تعمیراتی کام جلد مکمل کرکے عملہ کی تعیناتی کرے تاکہ علاقے کے طلباء آسانی کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکے ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین