مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی مایوں پر گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، گزشتہ روز ان کی مایوں کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مریم نواز کو روایتی گیت گاتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز دیگر مہمانوں کے ہمراہ مایوں میں گانا گاتے دلہن کے گھر انٹری دے رہی ہیں۔
مریم نواز کے ہمراہ اُن کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر اور دولہا جنید صفدر بھی موجود ہیں۔
ویڈیو میں مریم نواز شادی بیاہ میں گایا جانے والا روایتی گیت ’میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں‘ گارہی ہیں۔
خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی قریبات کا آغاز ہوگیا ہے، شادی سے قبل قوالی نائٹ میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کی گائیکی کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔