کل کیا ہوگا ؟ اس کا علم تو صرف خالق کائنات کو ہے ،ہم سب کبھی نہ کبھی مستقبل کے بارے ضرور سوچتے ہیں، انسان روز اول سے ہی اپنے مستقبل کے جاننے کا متمنی ہے، یہ تجسس انسانی فطرت میں شامل ہے۔ کیرئر کے لیے یہ سال کیسا رہے گا۔
کیا نوکری میں ترقی ہوگی یا پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگرکاروبار کرتے ہیں تو اس حوالے سے یہ سال کیساہوگا۔ ترقی ہوگی یانہیں، نجی زندگی کیسی رہے گی، محبت کے رشتوں میں کس طرح کے بدلاؤ ہوں گے۔ شادی شدہ زندگی خوشحال رہے گی یا پریشانیوں سے گھری رہے گی۔
کون سا ایسا وقت ہوگا کہ مالی سرمایہ کاری سے فائدہ ہوگا یا نقصان۔ برج اور ستاروں کا علم کیا ہے اس پر مختلف آراہیں۔ ستاروں کی چال و گردشیں کس طرح سے اثرانداز ہوں گی،وقت کی آہٹ کو ذہن میں رکھ کر خود کو حالات کے سانچہ میں ڈھال سکتے ہیں۔ سن 2024 میں ستارے کیا چال چل رہے ہیں۔ اس حوالے سے مختصر رپورٹ پیش خدمت ہے۔
1۔برج حمل ( Aries)
(اکیس مارچ تا بیس اپریل )
نشان برج: مینڈھا
حاکم سیارہ: مریخ
موافق برج:اسد، قوس
نا موافق برج:سرطان، میزان جدی
برج حمل کو آتشی عنصرسے تعبیر کیا جاتا ہے۔یہ سال صحت، معاشی زندگی اور رشتوں کے معاملے میں سازگار نظرآرہا ہے۔ طویل سفر پر جائیں گے۔ عزت واکرام میں اضافہ ہوگا۔ سماج میں بہترین عہدہ مل سکتا ہے۔ مذہبی معاملوں میں مصروف رہیں گے۔ کاروبار میں ترقی کے مواقع اور مالی منافع کے حوالے سے مثبت نتائج مل سکتے ہیں۔ صحت میں سدھار ۔،محبت، ازدواجی رشتے، کاروبار مضبوط ،یکم مئی سے معاشی ترقی کے راستے، تنخواہ میں اضافہ اور منصب میں ترقی ملنے کے امکان نظر آرہے ہیں۔29 جون سے 15 نومبر تک کیرئر میں کچھ مراحل اور تبدیلیوں سے گزرنا پڑسکتا ہے۔
سال کی شروعات میں محبت کی زندگی میں کشمکش جاری رہے گی جو لوگ تنہا ہیں، ان کےلئےمحبت کی راہیں کھل سکتی ہیں۔ اگست سے اکتوبرکے درمیان محبوب کے ساتھ سازگار تعلقات رہیں گے۔ طلباءکو پڑھائی لکھائی میں اچھی کامیابی حاصل ہوگی۔ رشتوں کے لحاظ سے بات کریں تو جنوری سے مئی تک کا وقت کچھ خاص موافق نہیں رہے گا۔ جون سے رشتوں میں بہتری نظرآنے کا امکان ہے۔ خاندانی زندگی سال کی شروعات میں سازگاررہے گی۔ والدین کا خاص خیال رکھیں۔
شادی شدہ تعلقات سال کی شروعات میں اچھے رہیں گے۔ غیرشادی شدہ لوگوں کی اس سال شادی ہوسکتی ہے۔ کاروبارمیں نئی رفعتیں حاصل ہوں گی۔ مئی کے بعد صحت کے حوالے سے اچھے نتائج مل سکتے ہیں۔خون سے متعلق پریشانی، سردرد اورمعمولی امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔اس سال زندگی کے تقریباً ہرمحاذ پر موافق نتائج حاصل ہوں گے ، نیز یہ سال خوشیوں سے بھر پور ہوگا۔
2۔برج ثور ( Taurus)
( اکیس اپریل تا بیس مئی)
نشان برج: بیل
حاکم سیارہ: زہرہ
موافق برج:سنبلہ، جدی
نا موافق برج:اسد، عقرب، دلو
برج ثور کو خاکی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس سال صحت ، تعلقات اور معاشی اعتبار سے بہترنتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ صحت، کیرئر، اور رشتوں میں کچھ غیر متوقع تبدیلی نظرآسکتی ہے۔ اس سال صت پر توجہ دیں۔ صحت کے معاملے میں سال کی شروعات میں مسائل کھڑے کرسکتے ہیں۔ اچانک سے غیر متوقع مالی فائدہ اور آمدنی میں اضافےکااشارہ ہے،ساتھ ہی ممکن ہے کہ جو بھی پیسہ کما ئیں ، اس سے زندگی میں خوشی میسر نہ آئے۔ اخراجات میں اضافہ ہوگا ،لیکن اچھے کاموں میں مشغول رہیں گے۔
یکم مئی کے بعد مسائل میں کمی ، کیرئرمیں پرامید نتائج حاصل ہوں گے۔مارچ سے اپریل اور دسمبر کے مہینہ میں ترقی ہوسکتی ہے۔ 29 جون سے 15 نومبر کے دوران کیرئر کے لحاظ سے خود پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پڑے گی،کیوں کہ یہ مدت تھوڑی پریشان کن لگ رہی ہے۔کام میں زیادہ بیدار رہیں گے اور اپنے کیرئر میں ترقی ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔من چاہی خواہشات کی تکمیل ہوگی۔ سماجی طورپر شہرت میں اضافہ ہوگا۔ دوستوں اور سماجی دائرہ وسعت اختیار کرے گا۔ خود اعتمادی بڑھے گی۔
سال کے شروعات میں محبت کے رشتوں میں کشمکش جاری رہ سکتی ہے۔اپنے ساتھی کو اچھی طرح سے سمجھ نہ پانے کی وجہ سے رشتوں میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ رشتہ کی اہمیت سمجھنی ہوگی۔ محنت کا پھل ملے گا۔ طلباء کو تعلیم میں مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔ لیکن کچھ خاص مسائل میں آپ کی پکڑ مضبوط ہوگی۔ خفیہ مالی حصول سال کے شروعات میں مل سکتے ہیں ۔ خاندانی زندگی سال کی شروعات میں سازگار رہے گی۔ لیکن والدین کی صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ ؎
3۔برج جوزا ( Gemini)
(اکیس مئی تا اکیس جون )
نشان برج: جڑواں بچے
حاکم سیارہ: عطارد
موافق برج:میزان، دلو
نا موافق برج:سنبلہ، قوس، حوت
جوزا برج کو بادی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ کیرئر، معاشی زندگی، رشتے ناطے اور صحت کے حوالے سے مشترکہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ مالی نقصان، کیرئر میں تنزلی، رشتوں میں تلخی نظرآتی ہے۔ خاندان اور کیرئر پرزوال کے اشارے ہیں،اس سال اچھے نتائج کے علاوہ بسا اوقات آپ کو برے نتائج بھی برداشت کرنے پڑسکتے ہیں۔ پیشہ ورانہ زندگی میں زیادہ بیدار نظرآئیںس اورنوکری پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔نئی نوکری کے مواقع بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔ نوکری میں تبادلہ ممکن ہے۔ مارچ سے اپریل کے درمیان نوکری بدل سکتے ہیں۔
کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس سال غیرملک سفربھی ہے۔ 29 جون سے 15 نومبر کے دوران معاشی معاملے میں موافق نتائج حاصل ہوسکتے ہیں، اس دوران فائدہ بھی ہوگا اور خرچ کرتے بھی نظرآئیں گے۔ کاروبار میں بھی کشمکش کے حالات پیش آسکتے ہیں۔ سال کی شروعات تجارت کے لیے سست رہے گی۔ غیرملکی حوالے سے آپ کو اچھا فائدہ مل سکتا ہے۔ محبت کارشتہ مضبوط ہوگا۔ لو میرج میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
شروعات میں شادی شدہ زندگی میں کچھ تناؤ بڑھ سکتا ہے۔ الٹا سیدھا بولنے سے بچنا ہوگا۔ حالت بگڑنے نہ پائیں اس بات کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ خاندانی زندگی میں عدم سکون رہے گا۔ صحت کے حوالہ سے سال کی شروعات اچھی نہیں، اس سال پیٹ درد، سینہ میں انفکشن وغیرہ کے امراض لاحق نہ ہونے دیں۔ آنکھوں میں بھی مسئلہ پیش آسکتا ہے۔ یہ سال صحت کے محاذ پر عروج زوال اور کشمکش سے لبریز ہوسکتا ہے۔
4۔برج سرطان( Cancer)
( بائیس جون تا تئیس جولائی)
نشان برج: کیکڑا
حاکم سیارہ: قمر
موافق برج:عقرب، حوت
نا موافق برج:حمل، میزان جدی برج
برج سرطان کو آبی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بہتر نتائج کے اشارے مل رہے ہیں۔ زندگی میں ترقی نظرآئے گی۔ ممکن ہے کوئی طویل مسافت کرنی پڑجائے۔ سال کی شروعات میں کیرئر، اہل خانہ کے درمیان توازن پیدا ہوگا ،آمدنی کا راستہ ہموار ہوگا۔ مذہبی سرگرمیوں کی طرف رجحان ہوگا اور مذہبی مقامات کے سفر کا موقع حاصل ہوگا۔یہ سال سفر میں گزرے گا۔ سال کا شروع محبت ومعاشی اعتبار سے سازگار ، صحت کےمسائل سےہوشیار وبیدار رہنا ہوگا۔
کیرئر میں ترقی، اور رشتوں میں مسائل آپ کو کشمکش حالات میں ڈال سکتے ہیں۔اس سال دوستوں اور شریک حیات کے ساتھ بات چیت کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آغازمحبت میں خوبصورتی کی کئی منازل طے ہوں گی۔اس سال شادی کرنے کے بارے فیصلہ کرسکتے ہیں۔ کیرئر کے لحاظ سے سال کی شروعات سازگار رہے گی۔ کام کا دباؤ تو رہے گالیکن خوب محنت کرنی پڑے گی۔ نوکری میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنائیں۔ اچانک سے پرکشش منصب مل سکتا ہے۔ سنئیرز افسران سے بہترتعلقات قائم ہوں گے جس کی وجہ سے وقتاً فوقتاً آپ کو نوکری میں فائدہ ہوگا۔
سال کی شروعات طلباء کے لیے سازگار رہے گی۔ تعلیم کے معاملے میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہیں گے۔ مئی،اگست اور نومبر ،دسمبر میں بھی عمدہ وقت رہے گا۔ خاندان کے بزرگوں کا تعاون رہے گا۔ بھائی بہن مدد گار رہیں گے۔ لیکن والد اور بھائی بہنوں کو کئی مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔ والد کی صحت کا 23 اپریل سے یکم جون کے درمیان زیادہ خیال رکھیں۔ شادی شدہ زندگی میں سال کی شروعات میں تنازع پیدا ہوسکتا ہے۔ سال کا وسط حصہ سازگار ثابت ، کاروبار میں کمشکش کے حالات پیش رہیں گے۔
صحت کے لحاظ سے آپ کو اپنا خیال رکھنا ہوگا اور کسی بھی جسمانی کشمکش کو نظرانداز کرنا ہوگا۔ 29 جون سے 15 نومبر کے دوران اپنے کیرئر میں ناگوار نتائج کے اشارے مل رہے ہیں۔ نیزاپنے کیرئر ہےناخوش ہوسکتے ہیں۔ مالی منافع اور مالی ترقی ہوسکتی ہے۔ کاروبار میں کچھ نقصان اور درمیانہ منافع کے اشارے بھی مل رہے ہیں۔ پارٹنرشپ سے منسلک کاروبار میں پارٹنر سے کچھ پریشانی ہوسکتی ہے جس کا منفی اثر کاروبار پر نظرآسکتا ہے۔ بڑھے ہوئے اخراجات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اخراجات پر قابو رکھنےکی کوششیں کریں۔
5۔برج اسد ( Leo)
(چوبیس جولائی تا تئیس اگست)
نشان برج: شیر
حاکم سیارہ: شمس
موافق برج: حمل، قوس
نا موافق برج:ثور، عقرب، دلو
برج اسدکو آتشی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اپریل سے پہلے کا وقت ناگوار روحانی ترقی اور مالی منافع کے حوالے سے بہت شاندار کیرئر میں پرموشن، اپریل تک اہل خانہ میں سکون ، اطمینان اور چین کے اشارے ، شریک حیات کے ساتھ کشمکش ہوسکتی ہے۔ اس صورت میں شریک حیات اور اہل خانہ سے ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ خاندان میں بدگمانیاں جنم لے سکتی ہیں۔29 جون سے 15 نومبر کا وقت سازگار نہیں ہوگا۔ اس دوران نوکری میں مسائل اور رشتوں میں ترشی و تلخی برداشت کرنی پڑ سکتی ہے۔ کاروبار میں کچھ نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔
معاشی مسائل اور رشتوں و ناطوں کے تعلق سے کچھ مشکلات جھیلنی پڑسکتی ہیں۔ طویل سفر کے مواقع حاصل ہوں گے۔ غیرملک جانے کے موقع بھی ہیں۔ مناسب فیصلہ لینے میں مدد ملے گی، مذہبی معاملات میں شوق بڑھے گا اور گھر پر ہی پروگراموں کا انعقاد ہوگا۔ والد کے ساتھ رشتے ہموار ہوں گے۔خاندان اور کام کے درمیان حالات کو سدھاریں ۔ شروعات میں محبت کی زندگی میں کچھ مسائل رشتوں کو خراب کردیں گے، آہستہ آہستہ معاملات درست ہوں گے ، نوکری میں اچھی کامیابی ملے گی۔
گرم مزاج سیاروں کے اثرسے صحت خراب اور گردوپیش کے حالات میں تبدیلی آسکتی ہے،جس کی وجہ سے پڑھائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔ آغاز میں خاندانی زندگی میں مشترکہ نتائج ، خاندانی میل جول پراثر پڑسکتا ہے، لہذا احتیاط برتیں۔ معاشی طور سے یہ سال کشمکش سے بھرا ہے۔ بے کار کے اخراجات ہوں گے۔ لہٰذا آمدنی بڑھانے پر توجہ دیں۔صحت کاخاص خیال رکھیں۔
6۔برج سنبلہ ( Virgo)
(چوبیس اگست تا تئیس ستمبر )
نشان برج: دوشیزہ
حاکم سیارہ: عطارد
موافق برج:ثور، جدی
نا موافق برج:جوزا، قوس، حوت
برج سنبلہ کو آبی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ رشتے میں نیاپن اور زندگی میں خود اعتمادی نوکری کے حوالے سے نئے مواقع حاصل ہونے کا امکان ہے یہ مواقع اطمینان بخشنے ہوں گے ،نوکری میں حالات سازگاراور اچھی کامیابی ہے۔ انفرادی زندگی میں تھوڑا عدم سکون اور ہم آہنگی و رواداری کی کمی ہوسکتی ہے۔ کوئی بھی بڑا اور اہم فیصلہ لینے سے بچیں۔ اگر کوئی بڑی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو اس سال نہ کریں ورنہ نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ 29 جون سے 15 نومبر تک کا وقت زیادہ سازگار نہیں رہے گا۔
اس دوران کیرئر میں زیادہ پریشانیاں اٹھانی پڑسکتی ہیں۔ سال کےشروع میں صحت سے متعلق مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ذراسی لاپرواہی بڑے مرض کی وجہ بن سکتی ہے۔ بس خود کو قابو میں رکھ کر ان مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ متوازی اور اصولوں پر مبنی زندگی گزاریں اور بہترین اصولوں کی پاسداری کریں۔ اسی سے تمام کام بنیں گے۔ رجحان مذہبی سرگرمیوں کی طرف ہوگا۔ تمام کاموں میں کامیابی حاصل ہوگی۔ اولاد سے متعلق خوشخبری بھی نصیب ہوگی۔ کاروبار نجی زندگی دونوں میں ہوشیاری برتیں۔ سنی سنائی باتوں سے گریز کریں تب ہی کاروبار آگے بڑھ پائے گا۔
محبت کرنے والوں کے لیے سال درمیانہ رہے گا۔ جذبات کو قابو میں رکھنا بے حد اہم ہے،اپنے ہم نشیں کو کچھ بول دینا تلخیاں پیدا کرسکتا ہے۔ خاندانی زندگی میں کچھ تناؤ بڑھے گا جس کااثر محبت کی زندگی پرپڑے گا۔ دوستوں سے اچھے تعلقات قائم ہوں گے، کوئی دوست بھی خاص بن سکتا ہے۔ طلباء کے لیے سال کی شروعات اچھی رہے گی۔ تعلیم میں بہت زیادہ سنجیدہ رہیں گے اور خوب محنت کریں گے۔ مقابلے کے امتحان میں بھی انتخاب ہو سکتا ہے، خاندانی زندگی میں سال کی شروعات کمزور والدہ کی صحت خراب رہ سکتی اور بھائی بہنوں کا رویہ بہت شفیق ہوگا۔ عملی زندگی میں اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔ بیکار کے اخراجات سے بچیں اور معاشی طور سے ترقی حاصل کریں ۔
7۔برج میزان ( Libra)
( چوبیس ستمبر تا تئیس اکتوبر)
نشان برج: ترازو
حاکم سیارہ: زہرہ
موافق برج:جوزا، دلو
نا موافق برج:حمل، سرطان، جدی
میزان کو بادی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔معاشی اعتبار سے یہ سال سازگار، کیرئر کے لیے فوائد اور زیادہ کمائی کے اشارے ہیں۔ نئی نوکری حاصل ہوسکتی ہےاورپرانی نوکری میں ترقی پا سکتے ہیں۔ مارچ اور اپریل میں تھوڑا احتیاط برتیں۔مال کی روانی اور جمع کرنے میں کامیاب ،منافع میں اضافہ ہوگا۔ یہ سال کافی خوش قسمت ثابت ہوسکتا ہے۔ غیرملک جانے کے مواقع ہیں۔ اولاد سے پریشانی ہوسکتی ہے۔
تمام سال محنت ومشقت ، ایمانداری اور محنت سے کام کریں گے اتنا ہی شادی شدہ زندگی میں سکون اور معاشی پہلو مضبوط، آمدنی میں اضافہ جب کہ اخراجات بڑھنے سے ذہنی پریشانی ہوسکتی ہے۔ محبت کے رشتےسال کے شروع میں سازگار اور کسی کو اپنا بنانے میں کامیاب رہیں گے۔ سال کے درمیان میں بعض مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
اس کے بعد باقی کا وقت رومانیت سے بھرا رہے گا۔سال کے آخری مہینوں میں لو میرج کرسکتے ہیں۔ طلباء کے لیے یہ سال کشمکش کاہے۔ کٹھن محنت کی طرف اشارہ ہے۔مقابلےکے امتحان میں کامیابی ،خاندانی زندگی سال کے شروع میں سازگار رہے گی۔ دلوں میں اپنا مقام قائم کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ شادی شدہ تعلقات آغاز میں سازگار رہیں گے،جتنا ذمہ داریوں کو سمجھیں گے، شریک حیات کو اہمیت دیں گے۔ اتنا ہی زندگی خوشحال رہے گی۔
کاروبار ی افراد کےلئے سال کی شروعات سازگار رہے گی۔درمیان میں حالات کچھ ہم آہنگ نہیں، سال کا پہلا نصف معاشی نظر سے سازگار رہے گا۔ دوسرے نصف میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ صحت کے حوالے سے عروج وزال رہے گا۔ غیرذمہ دارانہ رویہ زبردست نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔
8۔برج عقرب (Scorpio)
(چوبیس اکتوبر تا بائیس نومبر )
نشان برج: بچھو
حاکم سیارہ: پلوٹو
موافق برج:سرطان، حوت
نا موافق برج:حمل، ثور، اسد، دلو
عقرب کو آبی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔مئی سے پہلے فائدہ مند نتائج حاصل ہوں گے۔ کیرئر میں سخت محنت کی ضرورت ہوگی۔ممکن ہے کہ زیادہ کشمکش کےحالات پیدا ہوجائیں۔ وراثتی جائیداد سے بھی مال ملنے کے آثارہیں۔ اپریل سے جون کے درمیان کا وقت سازگار نہیں رہے گا۔ اس دوران بہت زیادہ احتیاط برتیں۔ باقی وقت آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔ 29 جون سے 12 نومبر کے دوران حالات سازگار رہیں گے۔زندگی میں آرام اور خاندان میں خوشحالی کا احساس ہوگا ،نیا سال نئی امیدیں لیکر آرہا ہے ۔
لوگ پرکشش ہوتے چلے آئیں گے۔معاشی طورپر سربلندی حاصل ہوگی۔ جلدبازی میں کوئی بھی غلط فیصلہ کرنے سے بچیں۔محبت کے رشتہ میں سال کا شروع موافق نہج پررہے گا۔ رومانی جذبات سے لبریز رہیں گے۔ ہم نشیں کے لیے کچھ بھی کریں گے۔اگر کیرئر کا تذکرہ کریں توجس نوکری میں ہیں، اسی میں ترقی ہے، نوکری بدلنے کے مواقع بھی ملیں گے۔ اگرچاہیں تونوکری تبدیل کرسکتے ہیں، ترقی اکتوبرکے درمیان مل سکتی ہے۔ طلباء کے لیے مشترکہ نتائج لائےگا۔تعلیم کے معاملے میں جھکاؤ پریشان کن رہے گا۔
اس سال بہت زیادہ مصروف رہیں گے۔ اہل خانہ کو کم وقت دے پائیں گے۔ کسی سے بھی کڑوا بولنا ٹھیک نہیں ہوگا۔ رشتے ناطے بگڑ سکتے ہیں۔شادی شدہ زندگی میں کمشکش رہے گی۔ یکم مئی کے بعد شادی قائم رہنے کے امکان نظر نہیںآرہے ،لہٰذا اس دوران احتیاط برتیں، آہستہ آہستہ حالات درست ہونے لگیں گے۔ معاشی لحاظ سے ترقی کریں گے۔ صحت کے معاملے میں بہت زیادہ توجہ دینی ہوگی۔
9۔برج قوس ( Sagittarius)
(تئیس نومبر تا بائیس دسمبر)
نشان برج:تیر انداز
حاکم سیارہ: مشتری
موافق برج:حمل، اسد
نا موافق برج:جوزا، سنبلہ، حوت
برج قوس کو آتش عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے، کیرئر، معاشی میدان اور قسمت کے حوالے سے مثبت نتائج ہیں۔ کیرئر میں ترقی ہوگی۔ یہ سال نوکری کے معاملہ میں اتار چڑھاؤ سے بھرا رہے گا۔ غیر ملک نئے مواقع کے اشارے ہیں۔زندگی میں مالی روانی بدستور جاری رہے گی۔آغاز میں طیش میں آکر کچھ بھی بولنے اور کسی بھی طرح کا سلوک کرنے یا فیصلہ لینے سے بچنا چاہیے۔ ورنہ نہ صرف کاروبار متاثر بلکہ انفرادی زندگی بھی متاثرہوسکتی ہے۔ محبت کےرشتوں کی اصلاح ہوگی۔ آمدنی میں بھی اضافہ اور اولاد سےاچھی خبریں مل سکتی ہیں یا اولاد ہوسکتی ہے۔
اگر اس سال کاہلی کو چھوڑ دیں گے تو زندگی میں بہت کچھ حاصل کرپائیں گے۔ کیرئر اور خاندانی زندگی کشمکش حالات کی طرف اشارہ کررہی ہے۔ خاندانی زندگی میں رسہ کشی برقرار رہے گی۔ کیرئر میں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ یہ سال پیار میں بہت کچھ نوازے گا۔ دل میں کئی صورتیں پیش آئیں گی، من میں کئی ایسے تلاطم اٹھیں گے جب دل کام میں نہیں لگے گا۔ لیکن کسی بھی طرح کی گڑبڑکرنے سے بچیں۔طلباء کے لیے سال امیدوں سے بھرا رہے گا، بہترین تعلیم حاصل کرپائیں گے۔ سال کا آدھا حصہ ٹھیک ٹھاک گزرے گا۔ مقابلے کے امتحان کی تیاری میں لگے طلباء کو کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ شادی شدہ لوگوں کے درمیان جھگڑے ہوسکتے ہیں۔
سال کے آخری نصف میں شادی شدہ زندگی کو سنبھال لیں گے۔ کاروباری افراد کےلئےشروعات سازگار رہے گی۔ کاروبارمیں ترقی ہوگی۔ سرکاری شعبہ میں فائدہ ہوگا۔ سال کے درمیان میں اچھی کامیابی مل سکتی ہے۔اخراجات بڑھ سکتے ہیں، غیرضروری اخراجات سے بچنا ہوگا۔ نصف سال آمدنی کا توازن برقرار رکھیں گے۔ پہلے نصف حصہ میں اتنا مال کما سکتے ہیں تمام سال کافی رہے گا،مئی کے بعد صحت سے متعلق مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ کسی طرح کے انفکشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ایسی سرگرمیاں اختیار کریں جس سے طبیعت ہشاش بشاش رہے۔
10۔برج جدی ( Capricorn)
( تئیس دسمبر تا بیس جنوری )
نشان برج: بکرا
حاکم سیارہ: زحل
ہم مزاج برج:ثور، سنبلہ
ویری برج:حمل، سرطان، میزان
برج جدی کو خاکی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ بہت زیادہ خوشگوار رہنے والا سال ہے،خود اعتمادی، قسمت کا ساتھ، غیرملکی سفر کے معاملہ میں مثبت نتائج حاصل ہوں گے، اولاد کے تناظر سےبھی خوشی میسر ہوگی۔ مالی منافع، مال جمع کرنے اور کئریر کے نئے مواقع کے حوالہ سے بے حد اچھا سال رہے گا۔29 جون سے 15 نومبر کا وقت سازگارہوگا۔ یہ سال معاشی لحاظ سے سازگار ہوگا، کشمکش کی صورت حال کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
محبت کے رشتوں میں گہراپن ، خاندانی زندگی میں خوشیاں ،اولاد خوشخبریوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔ کاروبار میں بھی کامیابی ، دوسروں کے معاملہ میں مداخلت کرنا،کامیابی دےسکتا ہے۔ اپنے اہل خانہ کو جوڑ کررکھنے کی کوششیں کرنی ہوں گی۔ اوران کوششوں کے عوض کامیابی بھی مل سکتی ہے۔ ایک دوسرے پر اعتماد و بھروسے میں اضافہ ہوگا۔
طلباء کو محنت کے ساتھ آگے بڑھناہوگا،کامیابی حاصل ہوگی۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو بعض دقتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شادی شدہ زندگی میں کچھ احتیاط برتنا ضروری ہے۔ شادی کے لحاظ سے یہ سال سازگار رہے گا۔ معمولی مسائل پریشان کرسکتے ہیں۔
11۔برج دلو ( Aquarius)
(اکیس جنوری تا انیس فروری)
نشان برج: مشکیزہ بردار
حاکم سیارہ: یورینس
موافق برج:جوزا، میزان
نا موافق برج:ثور، اسد، عقرب
برج دلوکو آبی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔موجودہ کیرئر اور معاشی اعتبار سے کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ کیرئرمیں بہترین کامیابی حاصل ہوگی، کچھ اہم تبدیلی نظر آرہی ہے۔ یکم مئی سےفائدہ حاصل ہونے کے اشارےہیں خوشیوں میں اضافہ ہو گا۔ پیسہ کمانے میں کچھ اتار چڑھاؤ اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔نوکری کےحوالے سے بہت سے سفر کے اشارے ہیں اور ممکن ہے یہ سفربہت کشمکش والا ہو ،مال جمع کرنے میں ناکام رہ سکتے ہیں اور ساتھ ہی اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
مال سے جڑا کوئی بھی فیصلہ یا سرمایہ کاری کا فیصلہ کرنے سے بچنا چاہیے۔ 29 جون سے 15 نومبر کے اوقات بالکل سازگار نہیں۔فائدہ کی کمی دیکھنے کو ملے گی۔ صحت کے حوالے سے کچھ ناموافق صورت پیش آسکتی ہے۔ ہر کام کو پوری محنت ومشقت کے ساتھ انجام دیں ،کام میں اپنا شاندار مقام بنائیں گے۔ شادی شدہ زندگی میں سازگار وقت کی آہٹ ہوگی۔
خاندانی تعلقات کی بہتری کے لیےمدد کریں گے۔ محبت کے رشتوں میں کچھ تناؤآسکتا ہے سال کے آخری نصف میں بہتر ہوجائے گا۔رشتہ نبھانے کی دل سے کوشش کریں گے جس میں کامیابی بھی ملےگی اور محبت کے رشتوں میں گہرائی آئے گی۔ مالی طور پر یہ سال اتار چڑھاؤ سے بھرا ہے۔ مالی خرچ پر توجہ مرکوز کریں۔ خاندانی زندگی سازگار رہے گی۔ ازداوجی زندگی میں عروج زوال جاری رہے گا،اپنی طرف سے کوئی ایسا کام ہرگز نہ کریں جو آپ کو بیمار بنادے۔
12۔برج حوت ( Pisces)
(بیس فروری تا بیس مارچ)
نشان برج: دو مچھلیاں
حاکم سیارہ: نیپچون
موافق برج:سرطان، عقرب
نا موافق برج:جوزا، سنبلہ، قوس
برج حوت کو آبی عنصر سے تعبیر کیاجاتا ہے۔ رشتوں میں کچھ پریشانیوں کے اشارے ہیں۔ صحت اور معاشی میدان سے جڑی کوئی بھی پریشانی ہوسکتی ہے۔ نوکری سے متعلق کچھ پریشانیاں اٹھانی پڑسکتی ہیں۔ ان حالات کی وجہ سے نوکری کے نئےمواقع گنوا سکتے ہیں۔ رشتے مضبوط ہوں گے۔ مال جمع کرنے میں آپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔ کاروبار میں ترقی اور مذہبی معاملات میں دل لگے گا۔ اخراجات پر توجہ دینی ضروری۔
غیرملک سفرکے مواقع ہیں،اس کی پوری تیاری رکھیں۔ شادی شدہ زندگی میں اتار چڑھاؤ ، دوستوں سے اچھا سلوک کریں، بغیر سوچے سمجھیں فیصلہ لینے سے بچیں۔ رشتوں میں ترشیاں پیدا ہوسکتی ہیں،ہم نشیں کو اس دوران صحت سے متعلق پریشانی ہوسکتی ہے۔ کیرئر سازگار حالات پیش کررہا ہے۔نوکری میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ سینئرز بھی خوش رہیں گے۔ کام کے سلسلہ میں غیرملک جانے کا بھی موقع ہے۔
طلباء کو کئی مسائل کے باوجود پڑھائی پر توجہ دے کر بہترین کارکردگی دکھانی ہو گی۔ خاندانی زندگی میں کچھ کشمکش کےحالات پیش ہوسکتے ہیں، لہٰذا بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ معمولی امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔ سال کے وسط احتیاط برتنا ہوگی، آنکھوں کے مسائل ہوسکتے ہیں۔ بہترین کھانا کھانے اور بہترین معمول زندگی بنانے سے فائدہ ہوگا۔