• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے الجھ پڑے۔

حسن علی کی صحافی سے تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

حسن علی سے پریس کانفرنس کے دوران صحافی انس سعید نے  سوال کیا تو سوال پورا ہونے سے پہلے ہی کرکٹر نے انہیں اگلے سوال کا کہہ دیا۔

صحافی نے متعدد مرتبہ اپنا سوال دہرایا، لیکن حسن علی بھی جواب نہ دینے کی ضد لگائے رہے اور جواب میں صرف ’اگلا سوال‘ کہتے رہے۔

بعد ازاں فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ انس سعید کے سوال کا جواب نہیں دیں گے۔ اس پر صحافی نے کہا کہ پہلے سوال پورا سن لیں پھر فیصلہ کریں کہ جواب دینا ہے یا نہیں۔

اس پر حسن علی نے کہا کہ پہلے آپ ٹوئٹر پر اچھی باتیں لکھیں پھر آپ کے سوال کا جواب دوں گا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے   غصے کے عالم میں کہا کہ پی سی بی تو آپ کو روک نہیں سکتا لیکن ہمیں تو حق ہے۔

سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے ساتھ یہ ویڈیو بڑی تعداد میں گردش کررہی ہے۔

تازہ ترین