قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس کی افریقی قسم اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ 65 سالہ خاتون کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکی ہیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری بھی نہیں ہے، اومی کرون کی تصدیق جینوم سیکوینسنگ مکمل ہونے کے بعد کی گئی۔
نجی اسپتال کے ترجمان کے مطابق کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کسی میں بھی اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
متاثرہ خاتون سے رابطے میں آنے والے 51 افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، متعلقہ مریضہ نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
تاہم پاکستان میں پہلا اومی کرون کیس سامنے آنے کے بعد سوال اٹھ رہا ہے کہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تو اُنہیں اومی کرون کیسے ہوا؟