• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون کیس سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ کا بڑا فیصلہ


کراچی میں کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ صحت نے متاثرہ خاتون کے رہائشی علاقے میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مائیکرو لاک ڈاؤن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع شرقی نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

فیصلے کے تحت مائیکرو لاک ڈاؤن رحیم اپارٹمنٹ اور سولجر بازار کے اطراف لگایا جائے گا۔

متاثرہ خاتون سے ملنے والے 51 افراد کے سیمپل ڈاؤ یونیورسٹی بھجوادیے گئے ہیں۔

نجی اسپتال حکام کے مطابق اس وقت اومی کرون ویرینٹ کا مزید کوئی اور مشتبہ سیمپل موجود نہیں ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت میں بھی اومی کرون کا کوئی مزید سیمپل نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین