• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرینیتی چوپڑا بھی کرن جوہر کے رئیلٹی شو ’ہنرباز ‘ کا حصّہ بن گئیں

بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا، ہدایتکار کرن جوہر کے نئے رئیلیٹی ٹیلنٹ شو ’ہنرباز‘ میں پہلی بار بطور جج نظر آئیں گی۔

پرینیتی چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرن جوہر اور متھن چکرابورتی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ ہمیشہ ٹی وی سے اپنی محبت سے آگاہ رہی ہیں اور وہ لائیو ناظرین کے سامنے اسٹیج پر بھی گھبراتی نہیں ہیں ‘۔


انہوں نے لکھا کہ’لوگوں سے ملنے اور ان کی کہانیاں سننے کا جنون رکھتی ہیں، اس لیےٹی وی انہیں ہمیشہ قدرتی طور پر اپنے لیےبہترین محسوس ہوتا ہے۔ ان کے لیے صرف صحیح شو کی تلاش کرناچیلنج تھا!‘

انہوں نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ’ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وہ ججز کی میز پر جوکہ اس دنیا کے اصل تجربہ کارہیں کرن اور متھن، ان کے ساتھ ٹیلنٹ شو کی جیوری میں شامل ہوں گی‘۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ ان کے ساتھ اس سفر پر جانے اور اپنے طویل عرصے کے 2 خوابوں کو اکٹھا کرنے کے لیے پرجوش ہیں، پہلا یہ کہ اتنے بڑے پلیٹ فارم پر ان دونوں کے ساتھ لطف اندوز ہونا اور ان سے سیکھنا، اور دوسرا اپنے ملک کے باصلاحیت لوگوں سے ملنا اور ان سے واقف ہونا‘۔

دوسری جانب کرن جوہر نے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر یہی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’نئی شروعات ہمیشہ خاص ہوتی ہیں!‘



انہوں نے لکھا کہ’وہ لیجنڈری متھن اور پیاری پرینیتی چوپڑا کے ساتھ ہنرباز دیش کی شان کے نام سے ایک نئے اور دلچسپ ریئلیٹی ٹیلنٹ شو کو شروع کرنے کے لیے پرجوش ہیں!‘

واضح رہےکہ اس سے قبل کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر اپنے ریئلیٹی ٹیلنٹ شو ’ہنرباز‘ کا ٹیزر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیاتھا۔


تازہ ترین