• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہرکے نئے ریئلیٹی ٹیلنٹ شو ’ہنرباز‘ کا ٹیزر جاری

بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار کرن جوہر نے اپنے نئے ریئلیٹی ٹیلنٹ شو ’ہنرباز‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے۔

کرن جوہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹا گرام پر اپنے ریئلیٹی ٹیلنٹ شو ’ہنرباز‘ کا ٹیزر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔

اس ویڈیو میں کرن جوہر شو کی ریکارڈنگ کے لیے جانے سے پہلے اپنے بال بنواتے اور میک اپ کرواتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئےکرن جوہر نے بتایا ہے کہ انہیں ٹیلنٹ ہنٹ یا ٹیلنٹ ریئلٹی شوزکا بطور جج حصّہ بننا بہت پسند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ’انہیں ہمیشہ ہی ٹیلنٹ شو کے جج کی سیٹ پر بیٹھنا اچھا لگتا ہے کیونکہ انہیں اس سیٹ پر بیٹھ کر اپنے ملک کے ہر کونے میں موجود ٹیلنٹ دیکھنے کو ملتا ہے‘۔

انہوں مزید لکھا کہ’وہ دوبارہ اپنی نشست سنبھالنے کے لیے تیار ہیں، انہیں لگتا ہے کہ ان کا یہ نیا شو مختلف ہوگااور زیادہ خاص ہوگا!‘

کرن جوہر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان نیا ریئلیٹی ٹیلنٹ شو ’ہنرباز‘ بہت جلد ٹی وی اسکریز کی رونق بننے والا ہے۔

تازہ ترین