• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی: چھریوں سے حملہ، 20 سالہ لڑکی قتل


کراچی کے علاقے نیو کراچی میں 20 سال کی لڑکی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی وکالت کے شعبے سے وابستہ ہے، جو گھر سے آفس جانے کے لیے نکلی تھی کہ گلی کے کونے پر موجود شخص نے اس پر چھری سے حملہ کر دیا۔

حملہ آور نے لڑکی کو سڑک پر چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں مقتولہ کا پڑوسی غضنفر ملوث ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کے بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ صبا اپنے ملازم کے ساتھ موٹر سائیکل پر کہیں جا رہی تھی کہ پڑوسی غضنفر نے اس پر چھریوں سے حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نوجوان خاتون کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، مقتولہ اور ملزم کے اہلِ خانہ میں پہلے بھی کچرا پھینکنے پر جھگڑا ہوتا رہا ہے۔

تازہ ترین