سانگھر میں پسند کی شادی جرم بن گئی ،لڑکی کے رشتےداروں نے لڑکے کو قتل کردیا ،لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،لڑکی کے بھائی کو گرفتار کردیاگیا۔ , دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
سانگھڑ سے قریب گاؤں چک 10 میں پسند کی شادی کرنے پرلڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو چھریوں کے وار کرکے قتل اوراس کی بیوی کو زخمی کردیا ۔
مقتول کے والد سردار احمد کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے نے 3ماہ قبل قریبی گاؤں کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی ۔زخمی لڑکی کا کہنا ہے کہ رات چند افراد اس کے گھر میں گھس گئے اور اسے زخمی اور اس کے شوہر کو قتل کردیا۔
زخمی کو سول اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
منگلی پولیس نے قتل کے شبہ میں لڑکی کے بھائی شاہد علی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔