• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے گبول کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

ماڈل علیزے گبول کی ملک زوریز سے طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں، علیزے آج کل شوہر کے ہمراہ اٹلی میں موجود ہیں۔

علیزے گبول کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں زیرگردش تھیں ایسے میں انہوں نے خود بھی اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا تھا۔


اب آج کل اداکارہ و ماڈل شوہر کے ہمراہ اٹلی کے شہر میلان سے سیر سپاٹوں کی تصاویر اپنے اکاؤنٹ کی زینت بناتی ہیں۔

رواں برس ماہِ فروری میں اداکارہ نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی تھی اور اس وقت شوہر کی شناخت بھی نہیں کروائی تھی۔

خیال رہے کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اس سے قبل اُسامہ نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی میرال ہے۔

علیزے گبول کی پہلی شادی نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک سال کے مختصر عرصے میں ہی اختتام پذیر ہوگئی تھی۔

تازہ ترین