• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد اظہر صبح، دوپہر اور شام تین وقت گیس فراہمی کا وعدہ بھی پورا نہ کرسکے

کراچی(ٹی وی رپورٹ)حماد اظہر صبح ، دوپہر اور شام ، دن میں صرف تین وقت گیس فراہمی کا وعدہ بھی پورا نہ کرسکے ۔

کراچی، لاہور، راولپنڈی ، کوئٹہ، پشاور، ملتان، فیصل آباد اور بہاول پور سمیت کئی شہروں میں جنرل انڈسٹریز کی گیس بندش کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس نہیں مل رہی ۔ کہیں گیس پریشرکم ، کہیں گیس بالکل ہی غائب ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس نہ ہونے سے بُرا حال ہے ۔ مہنگائی میں کھانا روز روز کیسے خریدیں ، سلینڈر کیسے بھروائیں ، اکثر پیسے نہ ہونے پر بھوکا رہنا پڑتا ہے ۔

تازہ ترین