• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بھارت سے دگنی مہنگائی، دنیا کا تیسرا مہنگا ملک بن گیا، شہباز شریف

اسلام آباد ،لاہور(نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسیز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے صنعتوں کو گیس کی بندش اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیامیں تیسرا سب سے مہنگا ملک بن گیا ہے، پاکستان میں بھارت سے د گنی مہنگائی ہے، پی ٹی آئی حکومت تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کے سمندر میں ڈبو چکی ہے،کیا یہ تبدیلی ہے؟سوئی سدرن نے نجی صنعت اور مقامی پیداواری یونٹس کو گیس بند کردی ہے، سوئی ناردرن گیس سے خیبرپختونخوا کے ایکسپورٹرز کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو گیس ملے گی، ملک میں گھی 450 روپے کلو مل رہا ہےکیا یہی تبدیلی لانی تھی؟ ، سٹیٹ بینک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جا رہا ہے کیا یہ تبدیلی ہے؟، ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے، جنہیں ان سے امنگیں تھیں وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہوچکے ہیں،وزیر اعظم کہتے ہیں کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے، آج عوام مہنگائی سے تنگ ہیں۔

تازہ ترین