• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا رشتۂ ازدواج میں منسلک

گزشتہ سال خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ و اداکارہ انکیتا لوکھنڈے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

بھارتی ٹی وی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے گزشتہ روز ممبئی میں اپنے دیرینہ دوست وکی جین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

انکیتا لوکھنڈے نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن کے لیے کلاسک گولڈ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے شوہر نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔

بھارتی اداکارہ کی شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، آئیے اُن پر ایک نظر ڈالیں:















خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت اور انکیتا لوکھنڈے نے معروف بھارتی ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ کام کیا تھا جہاں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی تاہم بعد میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ 

تازہ ترین