• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کے کیس میں مِس ہینڈلنگ اور مِس رپورٹنگ ہوئی، فیصل واوڈا


سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چینی کیس میں ہینڈلنگ اور مس رپورٹنگ ہوئی۔

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ چینی کیس میں جہانگیر ترین کے خلاف ایکشن ہوسکتا ہے تو پالیسیاں بنانے والوں پر بھی اتنی ذمے داری بنتی ہے، جتنی نفع بنانے والوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ منافع خوروں کا وزیر اعظم عمران خان کو معلوم ہے اور کچھ نام وہ وزیر اعظم کو دے بھی چکے ہیں۔

تازہ ترین