• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ انتخابات سے متعلق رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی


الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سے متعلق رپورٹ پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

ای سی پی کی قائم کردہ کمیٹی واقعے میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کرے گی۔

ڈسکہ واقعے کی رپورٹ کے مطابق افسران بدعنوانی اور غیرقانونی کاموں میں ملوث تھے۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے تحقیقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد اقبال کو الیکشن عمل میں ہیرا پھیری کے لیے اجلاسوں میں شرکت کا ذمے دار قرار دیا تھا۔

تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ اے سی ہاؤس میں ہونے والے اجلاسوں میں فردوس عاشق اعوان بھی شریک ہوئی تھیں۔

انتخابی بے ضابطگیوں کے بعد ڈسکہ میں الیکشن دوبارہ ہوئے تھے، جس میں مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار نے تحریک انصاف کے علی اسجد ملھی کو شکست دی تھی۔

تازہ ترین