• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین و روس کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہورہی ہے، صدر شی کی پیوٹن سے گفتگو

کراچی (نیوز ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کو باہم سیکیورٹی مفادات کے تحفظ کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔ چینی صدر نے روس کے صدر ولادیمر پیوٹن سے ویڈیوکال پر گفتگو کے دوران کہا کہ کچھ طاقتیں جمہوریت کی آڑ میں چین اور روس کےاندرونی معاملات میں مداخلت کررہی ہیں۔ اس دوران صدر پیوٹن نے بیجنگ اولمپکس میں شرکت کا اعلان بھی کردیا ہے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان اس موقع پر براہ راست ملاقات بھی ہوگی ۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ اندرونی معاملات میں مداخلت سے یہ طاقتیں بین الاقوامی قانون کو پامال کر رہی ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ کچھ طاقتیں بین الاقوامی تعلقات کے تسلیم شدہ اصولوں کو نقصان پہنچارہی ہیں۔

تازہ ترین