کراچی(ٹی وی رپورٹ)حکومتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ چینی بنانے والوں نے چینی مہنگی کرنے کیلئے گٹھ جوڑ کیا۔ انہیں سزا دی جائے۔ تاہم اس حوالے سے کہ سزا دی کس کو جائے؟ کارٹلائزیشن بنایا کس نے؟ رپورٹ خاموش ہے۔ کسی کا نام نہیں لیا۔ کسی کو ذمے دار نہیں ٹھہرایا۔
وزیراعظم نے کابینہ میں پیش رپورٹ پبلک کرادی اور کہا کہ تین ہفتوں میں اس رپورٹ پر عوامی رائے لی جائے۔
رپورٹ میں میڈیا کے ذریعے لوگوں کو چینی کم استعمال کرنے کی آگاہی دینے اور کارٹل کیخلاف کارروائی کیلئے مسابقتی کمیشن کو طاقتور بنانے کی سفارش کی ہے۔