گوادر(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجواور مظاہرین کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ،بیشتر مطالبات منظور کر لیے گئے ،وزیراعلیٰ بلوچستان آج بروز جمعرات حق دو بلوچستان تحریک کے دھرنے میں آکر گوادر کے عوام سے خطاب کرینگے،مذاکرات کے پہلے رائونڈمیں پیشرفت ،آج دوسرا ہوگا، قدوس بزنجو دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرینگے، مطالبات پر غور کیلئے اجلاس بھی ہوا،مولاناہدایت الرحمان سے مذاکرات میں وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو ،وزیرخزانہ ظہور بلیدی ،سید احسان شاہ،حاجی اکبر آسکانی اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے حصہ لیا،ذرائع نے بتایا کہ مولانا ہدایت الرحمان کے بیشتر مطالبات منظور کیے گئے ہیں جبکہ مذاکرات کا دوسرا رائونڈ آج ہوگا اس سلسلے میںذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کی خصوصی ہدایت پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو ،ظہور بلیدی،سید احسان، حق دو بلوچستان تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان سے مذاکرات کے لیے گوادرپہنچ گئے مذاکرات کا پہلا رائونڈگوادر کے ہوٹل میں ہوا، ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران حق دو بلوچستان تحریک کے مطالبات پر بات چیت کی گئی اور مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ،مذاکرات کا دوسرا رائونڈ آج جمعرات کو ہوگا اور اس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو دھرنا گاہ جاکر گوادر کے عوام سے خطاب بھی کرینگے ۔