اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاک چین ریلیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات کے معاملا ت پر غور کیا گیا ، اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان میں کام کرنیوالی چینی کمپنیوں کے اگر کوئی معاملات ہیں تو ان کو حل کیا جائے،سیکرٹری پاور ڈویژ ن نے کمیٹی کو بتایا گیا کہ بجلی کے پانچ منصوبوں کے سی او ڈی ( کیشن آن ڈیلوری ) میں توسیع کے معاملے کو حل کر لیا گیا ہے۔