• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان وزیر اور آصف ہزارہ جیسے نوجوان پاکستان کا فخر ہیں۔

باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ نے بدھ کو دبئی کے باکسنگ ایرینا میں یوگینڈا اور تنزانیہ کے باکسرز کو شکست دے کر ایشین ٹائٹل حاصل کیے۔

قومی باکسرز کے لیے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دونوں باکسرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عثمان وزیر اور آصف ہزارہ پاکستان کا فخر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوام عثمان وزیر جیسے باصلاحیت باکسرز کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ عثمان وزیر کا اگلا ہدف اولمپکس میڈل ہونا چاہیے اور اُنہیں اُمید ہے کہ عثمان وزیر پاکستان کے لیے اولمپک میڈل حاصل کریں گے۔

تازہ ترین