• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ریفرنس، نیب نے زرداری کی بریت درخواست کی مخالفت کر دی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی، جبکہ دوسری جانب آصف زرداری کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی گئی، گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا پیش ہوئے اور آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرایا جس میں درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مسترد کرنے کی استدعا کی گئی، دوران سماعت نیب کی طرف سے ریفرنس کے شریک ملزمان انور مجید اور عبدالغنی مجید کی دوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستوں پر جواب کے لئےمہلت کی استدعا کی گئی، عدالت نے نیب کے گواہ عاصم حسین کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین