• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کے چار ایس پیز سمیت 7افسر پنجاب پولیس سے ریلیو

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے چارایس پیز سمیت سات افسروں کو پنجاب پولیس سے ریلیو کر دیا گیا ۔دوروز قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مذکورہ افسروں کے اسلام آبادمیں تبادلے کے احکامات جاری کئے تھے ۔جن افسروں کوجمعرات کوریلیوکیاگیا ان میںایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال،ایس پی راول ڈویژن ضیاء الدین احمد،ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال،ایس پی صدر ڈویژن کامران عامر خان،بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری ایس پی ڈاکٹر فہد ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ سید علی اور سپیشل برانچ پنجاب کے ڈی آئی جی جہانزیب نذیرخان شامل ہیں ۔
تازہ ترین