• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں پولیس سرچ آپریشن،55خطرنا ک اشتہاری گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے آٹھ علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 55خطرنا ک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ خصوصی حکمت عملی کے تحت گزشتہ شب شہر کے مختلف علاقوں میں 8 سرچ آپریشنز کئے گئے ہیں جن کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 55 خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد سمیت 145 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی ہے، کارروائیوں کے دوران 69 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں جبکہ متعدد غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح جیل سے رہا ہونے والے ملزمان سمیت اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہےسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2 عدد کلاشنکوف، 28 عدد پستول، 10 عدد رائفل، 6 عدد شارٹ گن اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مشکوک افراد سے مختلف زاویوں پر پوچھ گچھ کی گئی ہےایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے گزشتہ شب ہونے والی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر خصوصی کارروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔
تازہ ترین