• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہی، 12 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان سے بہت زیادہ تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔ دارالحکومت  منیلا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان سے ہونے والے مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان سے فلپائن کے جنوبی اور وسطی ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ طوفانی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔

سمندری طوفان کی وجہ سے موسلا دھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ 

ادھر حکام نے ساحلی علاقوں سے 3 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید