پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں فرنچائرز کی تجویز پر ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 20 کردی گئی۔
سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹرز کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا اور کوویڈ کی صورتحال ہے۔
لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے جیو نیوز کو بتایا کہ پی ایس ایل 7 میں کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 12 دسمبر کو ہونے والے ڈرافٹ سے قبل فرنچائزز نے تجویز دی تھی کہ اگر ان کے پاس بجٹ ہے تو انہیں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی اجازت دی جائے، پی سی بی نے اس کی اجازت دے دی ہے۔
اب دو ڈومیسٹک کرکٹرز یا ایک ڈومیسٹک اور ایک غیر ملکی کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔