• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقلین مشتاق نے 3 ماہ بعد گھر پہنچنے کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق 3 ماہ بعد گھر پہنچ گئے۔

ثقلین مشتاق جو قومی ٹیم کےساتھ مسلسل 3 ماہ مصروف تھے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے اختتام کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے۔

ثقلین مشتاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے گھر پہنچنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں بیٹیوں کو مایہ ناز آف اسپنر کے ساتھ محبت کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے، جہاں وہ اپنے والد کے بالوں میں چھوٹے چھوٹے کلپ لگارہی ہیں۔

ثقلین مشتاق نے ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ ’عظیم پاکستان کی 3 ماہ تک لگاتار خدمت کرنے کے بعد اپنے گھر واپس آگیا ہوں‘۔


تازہ ترین