بھارت میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے اب تک 101 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 7 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارتی وزارتِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے 289 اموات رپورٹ ہوئیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔
بھارت میں اب تک 3 کروڑ 47 لاکھ 33 ہزار 194کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث اموات کے حوالے سے بھارت دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں اس سے اب تک 4 لاکھ 77 ہزار 158 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔