فرانسیسی وزیرِ اعظم جین کاسٹیکس کا کہنا ہے کہ آئندہ سال 2022ء کے آغاز سے فرانس میں اومی کرون غالب آ سکتا ہے۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں فرانسیسی وزیرِ اعظم جین کاسٹیکس نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اومی کرون سے متعلق ابھی زیادہ معلومات نہیں، بظاہر کورونا وائرس کی اومی کرون قسم ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں دکھائی دیتی۔
فرانسیسی وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اومی کرون سے متعلق دستیاب ڈیٹا کے مطابق ویکسین اور بوسٹر ہی بچاؤ کا مؤثر حل ہے۔
واضح رہے کہ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 21 ہزار 333 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔
فرانس میں تاحال 85 لاکھ 18 ہزار 840 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔