• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کا کپتان کون؟ فرنچائز سرپرائز دینے کو تیار

لاہور قلندرز اب تک پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی - فوٹو: فائل
لاہور قلندرز اب تک پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی - فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان کا فیصلہ عاقب جاوید اور ثمین رانا کریں گے اور جلد سرپرائز دیں گے۔

لاہور میں اسپانسرشپ معاہدے کی تقریب کے موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ بزنس کمیونٹی لاہور قلندرز کے ساتھ جڑنے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھے گی اور گزشتہ سیزنز کے مقابلے میں اس مرتبہ پی ایس ایل بڑی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اس مرتبہ عاقب جاوید اینڈ کمپنی پی ایس ایل میں اچھا کرے گی، لاہور قلندرز کے کپتان کا فیصلہ عاقب جاوید اور ثمین رانا کریں گے اور جلد سرپرائز دیں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی صورتحال میں کھلاڑیوں کی تعداد 20 ہونا اچھی بات ہے، ڈومیسٹک کرکٹرز کوبھی موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے اچھا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی وجہ سے اچھی مینجمنٹ کرنا ہوگی، مکمل ہوٹل بک کروائیں سب لوگ ایک جگہ رہیں۔

تازہ ترین