سانگھڑ ( نامہ نگار ) سندھ بھر کی طرح ضلع سانگھڑ میں بھی زرعی کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا جسکی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی ہونے کا خدشہہے ۔ میڈیا کی نشاندہی ہر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر ارشد ابراہيم صدیقی اس بات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سانگھڑ کے نواحی گاؤں گجری پہنچے اور پولیس کی مدد سے کھاد سے بھرے ہوے ٹریلر کو اپنی تحویل میں لیکر کھاد کے مقررہ سرکاری ریٹ 1968 روپے فی بوری کے حساب سے کھلے عام زمینداروں اور آباد گاروں میں تقسیم کر دی گئی۔ اس عمل پر مقامی زمینداروں اور آبادکاروں نے خوشی کا اظہار اور میڈیا سمیت اسسٹنٹ کمشنر سانگھڑ کا شکریہ ادا کیا۔