• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی 80 سے 85 روپے کلو ہونے کی وجوہات ہیں‘ ترجمان

اسلام آباد (حنیف خالد) آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے ترجمان نے کہا ہے کہ گنا کم ملنے کی وجہ سے جنوبی پنجاب کی شوگر ملیں کم و بیش بند پڑی ہیں‘ تھوڑا بہت چلنے کے بعد گنا ختم ہو جاتا ہے، چینی 80سے 85روپے کلو ہونے کی وجوہات ہیں، پنجاب میں شوگر ملوں کو دو سو اسی‘ سندھ میں سوا تین سو روپے تک گنا خریدنا پڑ رہاہے، سائوتھ پنجاب کی شوگر ملیں سرکاری ریٹ پر گنا نہ ملنے کی وجہ سے پوری پیداواری صلاحیت کے ساتھ نہیں چل رہیں۔ جنگ نے جب ترجمان سے پوچھا کہ کون سی شوگر ملیں بند ہیں تو انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ساری شوگر ملیں جن میں آدم شوگر ملز‘ اشرف شوگر ملز‘ حمزہ شوگر ملز بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین