• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے مختصر وقت میں او آئی سی اجلاس کو ممکن بنایا، سعودی وزیر خارجہ


سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کم ترین وقت میں او آئی سی اجلاس کا انعقاد ممکن بنایا، اہم ترین اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ افغانستان کا بحران حل کرنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو پوری دنیا متاثر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 80 فیصد افغان عوام روزمرہ اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔

ترک وزير خارجہ نے کہا کہ افغانستان کا ابھرتا ہوا بحران خطے کو متاثر کرے گا، افغانستان میں مالیاتی بحران بڑھ رہا ہے، اس کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

تازہ ترین