• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزا اور جرمانے کے بعد کرکٹ میں واپسی پر عمر اکمل کا بیٹ خاموش

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا اور بھاری جرمانہ ادا کرنے کے بعد ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل کا بیٹ خاموش ہے اور انہیں فارم کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ چھ فرسٹ کلاس اننگز میں وہ نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ سیون کے لئے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے لیکن ان کی فارم اور فٹنس سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ ہفتے کو اسٹیٹ بینک گرائونڈ پر وہ بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے۔ اس سے قبل بلوچستان کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی میں اپنی پرانی ٹیم سینٹرل پنجاب کے خلاف13، 27 ، خیبر پختون خواہ کے خلاف صفر اور دس رنز اور سدرن پنجاب کے خلاف 17 رنز بنائے۔ سینٹرل کی سیکنڈ الیون کیلئے کےپی کے خلاف16اور ناردرن کے خلاف29رنز اسکور کئے۔31سالہ عمر اکمل کو پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ 16ٹیسٹ121، ون ڈے اور84 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیل چکے ہیں۔ مشکوک افراد سے روابط کے الزام میں ان پر تین سال کی پابندی لگائی تھی جواپیل پر ان پر کم کر کے ڈیڑھ برس کر دی گئی تھی۔ انہیں بورڈ نے20 فروری 2020میں پاکستان سپر لیگ کے آغاز کے موقع پر معطل کر دیا تھا۔

تازہ ترین