اسلام آباد (آئی ا ین پی ) چینی کمپنی نے پاک چین مونگ پھلی کے تیل میں تعاون کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مونگ پھلی کے تیل میں تعاون ہمارا کلیدی منصوبہ ہے ، یہ پاکستان کی مانگ کو پورا کر سکتی ہے، اس سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی،ہم وبائی امراض کے بعد ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے وہاں پاکستان بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاک چین مونگ پھلی تعاون سے خوردنی تیل کی قیمتیں کم، خوردنی تیل کا برآمدی بل بھی کم ہوگا ۔ گوادر پرو کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں پاکستان میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی) نے وزارت صنعت و پیداوار سے کہا کہ وہ درآمد شدہ پام اور سویا بین آئل کے متبادل آپشنز تلاش کرکے خوردنی تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔