• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے چینی کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرلی، ذرائع

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان چینی میں خود کفیل ہو گیا ہے۔

 ایکس ملز ریٹ 85سے 86روپے چالیس پیسے فی کلو تک پہنچ گئے ,پاکستانی قوم کی چینی کی سالانہ ضرورت 64لاکھ ٹن سالانہ ہے۔

 موجودہ کرشنگ سیزن میں کم از کم 67لاکھ ٹن چینی ملک کی 82شوگر ملیں بنائیں گی۔

 ذرائع کی اس خبر کے بارے میں شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ممبر ماجد ملک سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے گنے کی بمپر فصل ہوئی ہے۔

تازہ ترین