• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کیلئے دبئی روانہ

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی اے سی سی انڈر ایشیا کپ میں شرکت کے لیےدبئی روانہ ہوگئی۔ قومی انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے بعد انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائے گی۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لے گی جو 23 سے 31 دسمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم گروپ اے میں شامل ہیں، پاکستان انڈر 19 ٹیم 23 دسمبر کو افغانستان، 25 دسمبر کو بھارت اور 27 دسمبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی، ایونٹ کے سیمی فائنلز 30 اور فائنل 31 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

قومی انڈر 19 اسکواڈ ایونٹ کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ ہوجائے گا جہاں وہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، ٹورنامنٹ 14 جنوری سے 5 فروری تک کھیلا جائے گا۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت قاسم اکرم کررہے ہیں۔

تازہ ترین