• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں کون کون پرفارم کرے گا؟ نام سامنے آگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں پرفارم کرنے والے ستاروں کے نام سامنے آگئے۔ 

میوزک شو نے اپنے ہر عمر کے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کی امید کے ساتھ اس سال کے پرفارمرز کے نام جاری کردیے۔

وی پی کوکا کولا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شو کا رواں سیزن تیار ہے، جبکہ اقدار تو یکساں ہیں لیکن رواں برس کوک اسٹوڈیو میں جین زی ساؤنڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

جو پرفارمرز سیزن 14 میں اپنی پرفامنس دکھائیں گے وہ یہ ہیں:

عبداللّٰہ صدیقی، عابدہ پروین، علی سیٹھی، امیر بخش، اروج آفتاب، اسفر حسین، عاطف اسلم، بٹ برادرز، ایوا بی، فیصل کپاڈیا، فارس شفیع، حسن رحیم، جسٹن بیبیس، کیفی خلیل، قراقرم، لاہور جاز اینسیمبل، میشا شفیع، مومنہ مستحسن، نصیبو لال، قرۃالعین بلوچ، شیگل سوچ، طلال قریشی، طلحہ انجم، وہاب بگٹی، ینگ اسٹنرز اور زین ذوہیب قوالز شامل ہیں۔

تازہ ترین