• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست تحریک لبیک پاکستان کے سامنے جھکی نہیں ہے، طاہر اشرفی

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ریاست تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سامنے جھکی نہیں ہے۔

اسلام آباد چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں طاہر اشرفی نے کہا کہ ریاست بالکل واضح ہے کہ سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سامنے ریاست جھکی نہیں بلکہ پولیس کے قاتلوں کو سزا دینے کا کلیئر فیصلہ ہوا ہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ مذاکرات تو امریکا نے افغان طالبان سے کئے، نواز شریف اور آصف زرداری نے بھی کیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مولانا سمیع الحق شہید کے ذریعے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیے، آصف علی زرداری نے سوات میں مذاکرات کیے۔

علامہ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ مذاکرات کہاں تک پہنچے، اس پر وزیر داخلہ بہتر بتاسکتے ہیں، 40 سال کا مرض ہے جاتے جاتے وقت لگے گا۔

تازہ ترین