لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کرجارہی ہے۔سوشل میڈیا بیان میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کروڑوں عوام کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت ، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر جارہی ہے۔ تبدیلی ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر جا رہی ہے۔