• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کا پشاور میں دھاندلی کا الزام، الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی نے پشاور میں کھلی دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات پر اپنے بیان میں کہا کہ پشاور کے 120پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تاخیر سے جمع ہوئے، 50 پرزائیڈنگ آفیسرز نے نتائج رات 4بجے کے بعد جمع کرائے، ای سی پی تفتیش کرے پرزائیڈنگ آفیسرز نے تاخیر کیوں کی، پشاور میں 30پرزائیڈنگ آفیسرز ابھی تک غائب ہیں، الیکشن کمیشن معلوم کرے 30 پرزائیڈنگ آفیسرز کہاں ہیں؟ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈسکہ 2کی نمائش ہو رہی ہے، صوبائی حکومت کا طریقہ واردات ڈسکہ والا ہی ہے، الیکشن کمیشن کو چاہئے اس کا جلد از جلد نوٹس لے، پشاور شہری علاقہ ہے، نتائج میں تاخیر اور پرزائیڈنگ آفیسرز کا غائب ہونا قابل تشویش ہے۔

تازہ ترین